امسال اگست تک ایس ایف آر ٹی آئی کلسٹروں کے کمیشن کیلئے معین وقت طے کرنے کی ہدایت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے کھادی اینڈوِلیج اِنڈسٹریز بورڈ (کے وی آئی بی) ڈاکٹر حنا بٹ نے آج آدھیوگ بھون میں روایتی صنعتوں کی (ایس ایف یو آر ٹی آئی )سکیم فنڈس کے تحت مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جموں ڈویژن کے سیکرٹری / سی ای او کھادی اینڈوِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس آئی سی او پی ،ایف اے اینڈ سی اے او کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈاور دیگرشراکت داروں نے شرکت کی جبکہ کشمیر کے شراکت داروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے متعلقہ اِداروں پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ کلسٹروں کوجلد اور مقررہ وقت پر یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت دس کلسٹروں کی عمل آوری مختلف مراحل میں ہیں جن پروجیکٹو ں 24.45کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں سے کہا کہ اگست 2021 ء سے قبل ان کلسٹروں کو مکمل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خانہ دار مستفید ہوں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ مرکزی وزیر برائے مائیکرو سمال اینڈ میڈیم اَنٹرپرائزز مئی 2021ء کے مہینے میں کاشرمانچ مکھی کیپنگ کلسٹر سری نگر کا اِفتتاح کریں گے۔گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ ایس ایف یو آر ٹی آئی ورکشاپ کے دوران کا حوالہ دیتے ہوئے سی ای او کھادی اینڈ وِلیج انڈسٹریز بورڈنے شراکت داروں کو اپریل 2021 ء کے پہلے ہفتے سے آن لائن موڈ میں کاغذات جمع کروانے کے طبعی اور تازہ تبدیلیوں کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے تمام عمل آوری ایجنسیوں سے کہا کہ وہ وزارتِ ایم ایس ایم ای کے مقررہ فارمیٹ کے مطابق معیاد بند وقت میں یقینی بنائیں۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ پی ای آر ٹی اور سی پی ایم تکنیکوں کو اَپنایا جاسکتا ہے تاکہ طے شدہ رہنما اصولوں کو یقینی بنایا جاسکے۔