سری نگر،//کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ماہر ارضیات پروفیسر طلعت احمد کا کہنا ہے کہ کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر زون پانچ میں آتا ہے جس کے پیش نظر ہمیں ایک بڑے پیمانے کے زلزلے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2005 کا زلزلہ بڑے پیمانے کا زلزلہ نہیں تھا بلکہ یہاں وہ زلزلہ بڑا ہوگا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر قریب 8 ریکارڈ کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر خطہ ہمالیہ کا ایک اہم حصہ ہے اور ہمالیائی علاقہ زلزلے آںے کے لحاظ سے کافی سرگرم ہے۔