نئی دہلی، //پاور کپ 2021 (دہلی) ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ دودھیا روشنی میں 14 مارچ 2021 کو این ایم اے کے پی اسپورٹس کمپلیکس، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں پاورگرڈ اور پی ایف سی کے مابین کھیلا گیا۔
اس میچ میں پاور گرڈ نے 6 وکٹوں پر 150 رنز بناکر پی ایف سی کو 9 وکٹوں پر 117 رنز پر آؤٹ کرکے 33 رنوں سے جیت حاصل کی۔
پاور گرڈ ٹیم کے جوگندرکوعمدہ گیندبازی (14رن پر 4 وکٹ ) کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔