پوٹھہ سرنکوٹ کے معززخاندان کا چشم وچراغ گل

0
0

ہزاروں فرزندان توحید ورسالت کی نماز جنازہ میں شرکت
منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍چوہدری میرحسین ہوٹل والے کے جواں سال فرزند ارجمند چوہدری برکت حسین عارضہ قلب کے باعث اچانک مرضی الٰہی سے واصل بحق ہوئے نماز جنازہ میں ہزاروں فرزندان توحید ورسالت نے شرکت کی ۔نماز جنازہ سے قبل علماء اہلسنت نے جم غفیر میں یاد الٰہی اورتحدیث نعمت پر اللہ کا شکر بجا لانے کی تلقین کی اور قرآن عظیم کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے کہا آئے دنوں ایک مکتبہ فکر کے رزیل آدمی بنام وسیم رضوی سے سستی شہرت ناقص کوشش کرکے اہل ایمان کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی۔ جس کے درپردہ اسلام مخالف سازش کارفرما ہے ایسے لوگ نطفہ ناتحقیق کی پیدائش ہے۔ ملک کی عدالت عظمیٰ کو ایسی عرضی لینے سے صاف انکار کردینا چاہئے۔ چونکہ ائین ہند میں مذہبی معاملات کے حل وعقد کے لئے ہر مکتبہ فکر کا بورڈ بنادیا گیا اور تصفیہ طلب معمہ جات کو کمیشن کے ذریعہ نمٹانے کا بندوبست ہے ۔مجمع عام میں علماء کرام نے عوام کی تائید سے مطالبہ کیا کہ اس شرپسند کو حواریوں سمیت سلاخوں کے پیچھے دھکیل دینا چاہئے اور عوام کو دینی تعلیمات کی معلومات رکھنے دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے سینہ سپر رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر مولانا مفتی سیّد بشارت حسین رضوی برکاتی سربراہ اعلیٰ دار العلوم رضویہ سُلطانیہ صوبائی صدر جماعت اہلسنت ، مولانا عبدالمجید قادری تحصیل صدرجماعت اہلسنت سُرنکوٹ ، مولانا عبدالمصطفٰے قادری امام جامع مسجد سُرنکوٹ ، مولانا سیّد نظر حسین بخاری، مولانا عبدالشکور قادری ،قاری منظور حسین قادری کے علاوہ کئی سیاسی سماجی فلاحی شخصیات خواتین وحضرات نے مرحوم چوہدری برکت حسین کو بااخلاق شریف النفس ہمدرد دیانتدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خاندان نے عوام کی بہت خدمت کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کت حق میں بخشش ومغفرت کی دعاؤں کے ساتھ لواحقین کو صبر وتحمل کی تقلین کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا