درہال میںوسیم رضوی کے خلاف عوام سراپااحتجاج
نزاکت احمد
درہال ملکاں ؍؍جامع مسجد درہال ملکاں کے امام و خطیب صدر انجمن علمائے اہل سنت صوبہ جموں علامہ و مولانا حافظ محمد سعید نے وسیم رضوی کے بیان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہا ایسے شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔اور ہم اس کی حرکت پر پرزور مزمت کرتے ہیں۔ وسیم رضوی جو کہ شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیئرمین ہے ۔اس نے جو قرآن پاک کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے اور 26 آیتوں کا جو ذکر کیا ہے وہ سراسر غلط ہے ۔جس کو کوئی بھی مسلمان ماننے کے لئے تیار ہی نہیں۔ انہوںنے کہا ایسے ملعون شخص کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے