مولانا محمد نصیر الدین نقشبندی کی حکومت سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت فوری گرفتاری کی مانگ
عمران خان
تھنہ منڈی؍؍ تھنہ منڈی کے نوجوانوں نے علمائے کرام اور سیاسی کارکنان کے ہمراہ غوثیہ جامع مسجد تھنہ منڈی کے امام وخطیب مولانا حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی کی قیادت میں وسیم رضوی شیعہ کی بکواس اور صحابہ کرام پر بے ہودہ الزامات کے خلاف تھنہ منڈی پولیس ا سٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کروائی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا موصوف نے کہا کہ وسیم رضوی پاگل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس نے قرآنی آیات پر اعتراض کیا اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم پر بہتان تراشی کی جسارت کی ہے۔ انہوں نے کہا قرآن پاک کے خلاف بکواس کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ حضور کے زمانہ میں بھی وسیم رضوی جیسے خنزیر زبان درازی کرتے رہے ہیں۔ ہر دور میں اس طرح کے اسرائیلی ایجنٹ اور یہودی پٹھو قرآن اور صااحب قرآن کے خلاف بھونکتے رہے ہیں۔ لیکن ان کی بکواس سے قرآن پاک کی لازوال عظمتوں پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔ اور نہ ہی شان صحابہ مجروح ہو سکتی ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس میں اہل ایمان کا امتحان اور ان کی آزمائش ہے۔ وسیم رضوی کی یہ جسارت کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایسی طاقتیں اور ایسے شر پسند عناصر کارفرما ہیں کہ جن کو وطن عزیز بھارت کے لوگوں کا آپسی بھائی چارہ اور امن و آشتی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ وحدہ لاشریک کی ایسی بے مثل و بے مثال اور لاریب کتاب ہے ۔کہ جس کے ایک نقطے میں بھی شک کرنا یا اس میں تحریف کرنا تو درکنار بلکہ ایسا سوچنا بھی کفر و ارتداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کی اس ناپاک جسارت سے صرف خلفائے ثلاثہ ہی نہیں بلکہ خود مولیٰ علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم بھی اس کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے وسیم رضوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر اس بد بخت اور ذلیل و مرتد انسان کے بقول خلفائے ثلاثہ نے اپنے ادوار میں اپنی جانب سے قرآن مجید میں آیات کا اضافہ کیا تو کیا معاذاللہ حضرت علی نے پھر باطل اور غلط کو تسلیم جنھیں علم کا دروازہ کہا جاتا ہے کیا ؟ کیا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اپنے دور خلافت میں قرآن مجید کی تصحیح نہ کر سکے۔؟ انہوں نے کہا وسیم رضوی کا یہ الزام تمام صحابہ ، تابعین ، آئمہ و محدثین اور امت کے تمام اولیاء وصالحین پر بھی آتا ہے۔ وسیم رضوی ، صرف ہندوستان کے مسلمانوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مجرم اور اپنے مذہب کا باغی و غدار ہے۔ جس کو اس کے ہم مذہبوں نے بھی باہر کا راستہ دکھایا ہے۔انہوںنے وسیم رضوی کی حماقت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس شخص سے ملک میں بدامنی پھیلنے کا اندیشہ ہو اس کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر کے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے۔ انہوں نے کہا وسیم رضوی کی جانب سے کلام مجید کی 26 آیتوں کو ختم کرنے کی سپریم کورٹ میں دائر عرضی کے خلاف ملک میں ہر طرف مذمت کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے یہ انسانوں کی کتاب نہیں ہے۔ کوئی انسان اس قرآن کریم کے ایک حرف کو بھی ادھر سے ادھر کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہے انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ امتحان اور مصیبت کی اس گھڑی میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے میڈیا کی وساطت سے عدالت عالیہ سے درخواست کی کہ وسیم رضوی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کو مسترد کیا جائے کیونکہ یہ عرضی بحث کے لائق نہیں ہے۔بلکہ وسیم رضوی کے خلاف فوری طور پر PSA کے تحت کارروائی کی جائے جس سے ملک میں امن وامان خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نیمزید کہا کہ اگر حکومت یا ملک کی عدالت عظمی اس خبیث انسان کے خلاف ایکشن نہیں کرتی ہے تو ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے خرمن امن میں آگ لگ سکتی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ صبر وتحمل اور بردباری سے کام لیں ، دشمن طاقتوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں اپنا رول ادا کریں اور امن و بھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔