کونسلر امبیکا سراف اور گردیپ سنگھ سراف نائب صدر پی ڈی پی پونچھ نے بھاجپا کا دامن تھاما

0
0

بھاجپا میں شامل ہو کر غریب اور پسماندہ عوام کے مسائل کا ازالہ کروں گا:گردیپ سنگھ سراف
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍پی ڈی پی کے سینئر نائب صدر پونچھ گردیپ سنگھ سراف اور کونسلر امبیکا سراف نے دیگر ممبران کے ہمراہ بھاجپا ریاستی صدر رویندر رینا کی قیادت میں یہاں بھاجپا صدر دفتر جموں میں بھاجپا کا دامن تھاما ۔اس موقع پر گردیپ سنگھ سراف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا میں شمولیت کرنے کے فیصلے میں ضلع پونچھ کی ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے پونچھ میں کوئی لیڈرشپ نہیں ہے اور زمینی سطح پر کوئی ترقی نہیں ہے ۔موصوف نے کہاکہ اس طریقہ کار سے وہ غریب اور پسماندہ عوام کے مسائل کا ازالہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے بیچ رہ کر عوامی مسائل کو قومی سطح تک ابھاریں گے ۔ان کے ہمراہ روندر کمار بٹہ، امرتپال سنگھ ،رنجیت سنگھ ،دلیپ سنگھ ،ایڈوکیٹ امرجیت سنگھ اور شمب ناتھ شرما نے بھاجپا کا دامن تھاما۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا