ناظم علی خان
مینڈھرسرزمین مینڈھر کی معروف شخصیت اور سائی ناتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک نے اپنے یوتھ ایجوکیشن اور موٹیویشن پروگرام کے تھٹ اپنے آبائی علاقہ کے سرحدی گاﺅں بلنوئی کا دورہ کیا جہاں علاقہ کے مقامی نوجوانوں نے ان کا خیر مقدم کیا ۔اس دوران موصوف نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وطن مخالف طاقتوں کو ہر گز اجازت نہ دی جائے اور علاقہ کو آلودگی سے بچایا جائے۔وہیں داکٹر شہزاد نے کہا کہ غرباءکیلئے تعلیم ایک کنجی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی جائز مانگوں اور خاص کر اسپورٹس کے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں وہ اپنے ذاتی ذرائع سے بھی حل کریں گے اور اعلیٰ حکام تک ان مسائل کو پہنچائیں گے ۔انہوں نے نوجوانوں کو کہا کہ وہ منشیات سے دور رہیں ۔اس دوران ڈاکٹر شہزاد نے اورنگزیب کو بھی یاد کیا جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دے دیا ۔