بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلا ف کشتواڑ کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

0
0

اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان:مظاہرین
مشتاق احمد دیو

کشتواڑ؍؍ کشتواڑ کانگریس نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پرنائب صدر میونسپل کونسل کشتواڑ رینکو کوتوال اور سابق نائب صدر میونسپل کونسل کشتواڑ فردوس احمد مینگنوں شامل ہوئے۔انہوں نے اس سلسلہ میں مرکزی سرکار کو ہدف تنقید بنایا ا ور کہا کہ ملک بھر میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے ،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اب رسوئی گیس کی قیمتوں میں بھی بار بار اضافہ کیا جارہا ہے جو برداشت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ سرکار ہوش کے ناخن لے اور یقینی بنائے کہ اشیائے خوردونوش اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے تاکہ لوگ راحت کی سانس لے۔ سکیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا