وسیم رضوی کا قران مقدس کے تعلق سے بیان اور سپرم کوٹ تک رسائی شرم ناک

0
0

مسلمان ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت اس کی مذمت کرتی ہے:شاہد بخاری
لازوال ڈیسک
منڈی؍؍پوری دنیا میں قوم مسلم جس ابتلاء وآزمائش سے گزر رہی ہے ایسے میں اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والے شخص کا قرآن مقدس کے تعلق سے یہ بیان اور سپرم کوٹ تک رسائی شرم ناک عمل ہے۔ اس حوالے سے سید شاہد بخاری نے کہاکہ وہ کسی سے بھی مخفی نہیں اور یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ مسلمانوں کو جب بھی کسی بڑی آفت کا سامنا ہوا ہے اس کے پس پردہ جو عوامل وعناصر کار فرما رہے ہیں وہ یہی ہیں کہ اسلام کا لبادہ اوڑھے کچھ منافق دشمنوں کے زر خرید غلام بن کر ان کے آلہ کار بنے اور اس مذہب مہذب کو بدنام کرنے کی کوششیں اور سازشیں کرتے رہے۔ البتہ انہیں ہمیشہ ناکامیاں ہی نصیب ہوئیں۔ بخاری نے کہا کہ اسی منافقانہ روش کی حالیہ مثال وسیم رضوی ہے جس نے ایسے جرم کا ارتکاب کیا ہے جو نا قابل معافی ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس عنصر نے مسلمان ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کو شرمسار کیاہے۔ اس نے سر عام قرآن عظیم کے خلاف اپنی ارتدادی فکر کا اظہار کرکے یہ واضح کردیا اسکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اوراس وقت پوری دنیا کا مسلمان اس کی بدتمیزی پر سخت غصے میں ہے اور اس سے بیزاری کا اظہار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایسے لوگوں کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں چونکہ اسلامی دنیا میں ایسے پلید لوگوں کی کوئی حیثیت و بقعت نہیں کیونکہ ماضی میں بھی تحریف قرآن کی کوششیں ہوتی رہیں مگر ایسے مکروہ عزائم والے ہمیشہ ذلیل ورسوا ہی ہوتے رہے۔موصوف نے کہاکہ قرآن مقدس وہ محفوظ و لاریب کتاب ہے جس کی حفاظت کی ضمانت خود اللہ رب العٰلمین نے لے رکھی ہے جس کے کسی ایک حرف بلکہ ایک نقطہ کو بھی بدلا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ وسیم رضوی کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر اس کو پابند سلاسل کیاجائے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا