مسافر گوناں گو ں مشکلات سے دوچار اورانتظامیہ خاموش تماشائی: آصف چوہدری
سرفرازقادری
مینڈھر //سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے بس اڈے کی کی صفائی وستھرائی کو لیکر عوام سوالیہ عائد کر رہی ہے ۔وہیںمینڈھر بس اڈے پر کوڑے کے بڑے بڑے ڈھیر دیکھنے کو ملتے ہیں جس کی بدبو سے عام مسافروں کا حال بے حال ہوتاہے۔اس سلسلے میںسیاسی و سماجی کارکن آصف چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف ایل جی منوج سنہا جموں و کشمیر کو ایک نیا جموں وکشمیر بنانے کے بے بانگ دعوے کررہے ہیں تو دوسری طرف زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ آصف نے کہا کہ مینڈھر ہیڈ کوارٹر میں لگ بھگ سب ڈویژن مینڈھر کے تمام لوگ اپنے کام کاج کیلئے آتے ہیں لیکن جب یہاں پر سومو سے اترتے ہیں تو شاید انہیں یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ بس سٹینڈ مینڈھر ہے یا کوڑے کا ڈھیر ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کوڑے سے اٹھنے والی بدبو بھی یہاں بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے لیکن مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں خاموش تماشاہی بنی بیٹھی ہے ۔