نامور سماجی کارکن حاجی محمد امین قریشی حرکت قلب بند ہونے سے فوت

0
0

علاقہ ساج کی کئی سرکردہ شخصیات کا اظہارِ تعزیت
لازوال ڈیسک

تھنہ منڈی ؍؍ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوجاتا ہے، اس کا پْر ہونا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہوتا ہے، ان ہی میں سے ایک ہیں ریٹائرڈ انسپکٹر 75 سالہ حاجی محمد آمین قریشی ساکنہ ساج جن کی روح جمعرات کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے دنیائے بے مایہ کو چھوڑ کر عالم بالا کی جانب کوچ کر گئی۔مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کے روز سہہ پہر تین بجے ان کے آبائی گاؤں ساج میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے اشک بار آنکھوں سے حصّہ لیا۔اس موقع پر کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے ان کی وفات کو پورے علاقہ خاص کر قریشی برادری کے لئے بہت بڑا خسارہ قرار دیا کیونکہ اپنی گونا گوں صفات اور دینی وملی خدمات کی وجہ سے پورے علاقے میں مرحوم کو نہایت ہی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ وہ صوم و صلوٰۃ کی پابندی کے ساتھ اخلاق و کردار میں بھی یکتا تھے۔ اولیائے کرام اور علماء سے محبت کرنا تو ان کی فطرت کا حصہ تھا۔پورے علاقے کی سیاسی اور سماجی برادری نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا