کٹھوعہ میں مویشی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

0
0

تیس مویشی بازیاب،معاملہ درج ،مزید تحقیقات جاری
حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍ضلع کٹھوعہ میں مویشی اسمگلنگ پر سخت کاروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی سلسلے میں پولیس اسٹیشن کٹھوعہ کی ایک ٹیم نے انسپکٹر وجے کمار کی نگرانی میں ناکہ بریاں پٹن میں ناکہ لگایا ۔وہیں ناکے ہر ایک گاڑی زیر نمبر PB35A-7419کو روکا گیا جس کے ڈرائیور نے ناکے سے قبل گاڑی کھڑی کر دی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔اس موقع پر تلاشی کاروائی میں تیس مویشی بازیاب کئے گئے جنہیں غیر قانونی طور پر گاڑی میں رکھا گیا تھا۔وہیں پولیس ٹیم نے گاڑی کو ضبط کر لیا ۔ اس سلسلے میں ایک معاملہ زیر نمبر 128/2021 U/S 188/IPC, 11/PCAدرج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا