’ووکل فار لوکل‘ خود کفیل ہندوستان کی عزم میں شامل ہے: امیت شاہ

0
0

مودی جی کی قیادت میں 2021 مارچ خود کفیل ہندوستان کے عزم کو تقویت بخشے گا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے 75 ویں آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے امرت مہوتسو کا افتتاح کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارک باد دی ہے۔مسٹر امیت شاہ نے جمعہ کو ٹویٹس کی ایک سیریز میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "گاندھی جی کی 1930 کے ‘ڈانڈی مارچ’ نے آزادی کی جدوجہد کو طاقت دی، اس لئے آج مودی جی کی قیادت میں یہ 2021 مارچ خود کفیل ہندوستان کے عزم کو تقویت بخشے گا۔‘‘خود کفیل ہندوستان کے عزم کی تکمیل گاندھی جی کی سودیشی مہم اور وزیر اعظم مسٹر مودی کی لوکل فار ووکل میں ہی شامل ہے۔ مودی جی بار بار کہتے رہے ہیں کہ آنے والا وقت ہندوستان کا ہے لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے ایک خود کفیل ہندوستان کی سمت میں کام کریں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ دیسی اشیاء ، خاص طور پر کھادی، ہمیں اپنی ثقافت اور جڑوں سے منسلک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مودی جی کے ذریعہ آزادی کے امرت مہوتسو کے آغاز کے موقع پر آئیے ہم سب ہندوستان میں تیار کردہ سامان کو استعمال کرنے اور ملک کو ہر شعبے میں خود کفیل بنانے کا عہد کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا