کنزرٹنگمرگ میں دن دہاڑے بینک ڈکیتی

0
0

پستول بردار2لاکھ25ہزارروپے لیکر نودوگیارہ
لازوال ڈیسک

ٹنگمرگ؍؍کنزرٹنگمرگ کے ایک مضافاتی گائوں اوگمونہ میں جمعہ کے روز اُسوقت سبھی لوگ ہکابکا ہوکررہ گئے ،جب یہاں نامعلوم پستول برداروںنے نماز جمعہ کے وقت یہاں قائم گرامین بینک میں داخل ہوکر پستول کی نوک پر بینک ملازمین سے دولاکھ پچیس ہزارروپے کی رقم زبردستی لوٹ لی ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گرامین بینک کی شاخ واقع اوگمونہ کنزر ٹنگمرگ میں نامعلوم پستول برداربعددوپہرداخل ہوئے اورانہوں نے یہاں موجود ملازمین کوخوفزدہ کرنے کیلئے پستول سے ایک گولی چلائی ۔پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات ہیں کہ جب بینک کے بیشتر ملازمین نماز جمعہ اداکرنے کیلئے نزدیکی مسجدمیں چلے گئے تھے اوربینک میں چندہی ملازمین موجودتھے ،تواس دوران نامعلوم افراد بینک کی اس شاخ میں داخل ہوئے اورانہوں نے پستول نکال کر بینک ملازمین کودہشت زدہ کردیا۔گرامین بینک کے ملازمین نے بتایاکہ مسلح افرادنے یہاں پستول سے ایک گولی چلائی ،جس سے سبھی ملازمین خوفزدہ ہوگئے ۔اسکے بعدپستول برداروںنے ملازمین سے زبردستی 2لاکھ25ہزار روپے کی رقم چھین لی ،اوروہ یہاں سے فرارہوگئے ۔بینک ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کنزرسے ایک ایک ٹیم جائے واردات پرپہنچ گئی ،اورانہوں نے اس واردات کے بارے میں بینک ملازمین سے جانکاری حاصل کی ۔پولیس تھانہ کے ذرائع نے بتایاکہ ہمیں یہاں بتایاگیاکہ گرامین بینک برانچ اوگمونہ کنزر میںخفیہ کیمرے نصب نہیں ہیں ۔تاہم ذرائع نے بتایاکہ بینک ڈکیتی کی اس واردات کے سلسلے میں معاملہ درج کرکے اس واقعے کی ہرزاویے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ واردات کے وقت بینک میں موجودملازمین کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ بینک ڈکیتی کے بارے میں تمام پولیس تھانوں کومطلع کردیاگیا تاکہ اس میں ملوث لٹیروں کی جلدسے جلدگرفتاری عمل میں لائی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا