38بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے سانبہ کے تربنی میں طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

مقامی عوام کا طبی معائنہ کر کے ادوایات تقسیم کی گئیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایم ایچ اے کی ہدایات پر سی آر پی ایف کی 38ویں بٹالین کی جانب سے سوکس ایکشن پروگرام کے تحت کئی علاقہ جات میں طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اسی سلسلے میں ضلع سانبہ کے گائوں اتربنی میں سی آر پی ایف کی جانب سے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مریضوں کا طبی معائنہ کر کے مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر دیپک مہرا سیکنڈ ان کمانڈ 38بٹالین سی آر پی ایف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی طور پر چست رہنے کیلئے ورزش کریں اور صاف و شفاف کھانا کھائیں۔وہیں کیمپ میں دیوندر سنگھ ،ایچ ایل بیراوہ ڈپٹی کمانڈنٹ ،سنجے موہانٹی ڈپٹی کمانڈنٹ ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راہل ملپوترہ و دیگران نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا