بدھل کی پنچائت کیول میں آنگن واڑی ورکران کا اجلاس طلب

0
0

مستحق افرادپی ایم جے اے وائی ا سکیم سے محروم نہ رہیں: فاروق انقلابی
سید زاہد

راجوری؍؍پی ایم جے اے وائی اسکیم کو گھر گھر تک پہنچانے کے سلسلے میں راجوری کے بدھل کی پنچائت کیول کے سرپنچ فاروق انقلابی نے پنچائت گھر کیول میں آنگن واڑی کاورکران کا ایک اجلاس طلب کیا۔ اس موقع پرفاروق انقلابی نے کہا کے کوئی بھی مستحق فرد اِس اسکیم سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔ اْنہوں نے آنگن واڑی ورکران سے کہا کے وہ اْن تمام لوگوں کی جانکاری اکٹھی کریں جِن کے نام سروے لِسٹ میں نہیں ہیں تاکہ اْن تمام لوگوں کے نام فہرست میں درج کروائے جا سکیں۔ اجلاس کے دوران فاروق انقلابی نے آنگن واڑی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکران حکومت کی ہر ایک اسکیم کو عوام تک پہنچانے میں پیش پیش رہتی ہیں جِسکی وجہ سے ہر خاص و عام کو فائدہ ہوتا ہے۔ اْنہوں نے کہا کے خدمت خلق کرنا ہی سب سے بڑی عبادت ہے اور یہ کام ہم سب کو مِل کر کرنا چاہئے۔ اجلاس میں آنگن واڑی ورکرز چنچلا دیوی ، روبینہ اختر اور گلشن کوثر کو کرونا وائرس وبائی بیماری کے دوران ان کی قابل داد خدمات کے لئے تعریفی اسناد دی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا