درجنوں روہنگیائی روپوش

0
0

ویری فکیشن کے خوف ودہشت کاشاخسانہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اس بات کا انکشاف ہو اہئے کہ سرمائی راجدھانی جموں میں روہنگیائی باشندوں کے بارے میں تفصیلات جمع کرنے کے بارے میں دو سو کے قریب افراد کو ہولڈ سینٹرمنتقل کرنے کی کارروائی عمل میں لانے کے بعد 60-70روہنگیائی روپوش ہوگئے ہیں جنہیں پولیس بڑے پیمانے پرتلاش کررہی ہے ۔روہنگیائی باشندوں کوجموں بدر کرنے یا انتظامیہ کی جانب سے ان کی تعداد اور لوازمات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے بعد کئی روہنگیائی اچانک اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں یاپولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گئے ہیں ۔نمائندے کے مطابق 170کے قریب روہنگیائیوں باشندوں کومعقول دستاویزات نہ ہونے کے بعد ہیرا نگر ہولڈ سینٹر منتقل کیاگیاہے جبکہ رونگیائی باشندوں ے جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے عمل میں لائی گئی کارروائی کے خلاف احتجاج کیااور بقول ان کے انہیں حراساں کیاجارہاہے کئی روہنگیائی جن کی تعداد 50-60بتائی جاتی ہے روپوش ہو جانے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں بھی پریشانیوں میں مبتلاہوگئی ہے اور ایسے افراد کوبڑے پیمانے پرتلاش کیاجارہاہے ۔نمائندے کے مطابق پولیس وفورسز کی جانب سے روپش ہونے والے روہنگیائی باشندوں کوتلاش کرنے کے لئے کئی جگہوں پرچھاپے بھی ڈالے گئے تاہم ان کاکوئی اتہ پتہ معلوم نہیں ہوسکا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا