مختلف دیہات کا تین روزا دورہ کر کے عوام کی شکایات سنی
محمد اشفاق
درابشالہ ؍؍ضلع کشتواڑ کے بلاک درابشالہ اے سے ضلع ترقیاتی کونسل کے نو منتخب کونسلر اشوک کمار پریہار انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو وفا کرنے کے لئے لگاتار مختلف علاقوں کا دورا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ اور مختلف دیہات میں عوام کی شکایتیں سن کر ان کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے مختلف پنچایتوں ، بشمول بڑھوتی، کلچھاندہ ، نیجو، ککڑواس ، چموتی اور لوندری کا دورا کیا اور عوام کی شکایات سننے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو درپیش مشکلات کا بھی جائزہ لیا۔لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہر ہفتے اپنے حلقہ کی مختلف پنچایتوں کا دورا کر کے تعمیر و ترقی کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اور وہ اپنے حلقے میں بلا لحاظ مذہب و ملت ترقی کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں وہ کسی بھی حد تک کوشش کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کی مشکلات پیش آنے پر وہ کسی بھی وقت ان کا دروازا کھٹکھٹا سکتے ہیں یا انہیں فون کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ عوام نے انہیں ووٹ دیکر اپنی خدمت کرنے کے لئے منتخب کیا ہے۔