کئی سالوں بعد پل مکمل سڑ ک کا ٹینڈر خوش ائند لیکن مکمل کب ہوگی؛ سرپنچ زمورت خان
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کی عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عوام کے مطابق سب ڈویژن مینڈھر میں بیشتر سڑکوں کو کھدائی کر کے وہیں پر چھوڑ دیا گیاہے۔ جو ناقابل آمد و رفت ہیں ۔جس سے عوام کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ عوام کاکہناہے کہ جتنی بھی سڑکیں ناقابل آمد و رفت ہیں انہیں جلد قابل آمد و رفت بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔سب ڈوویژن مینڈھرمیں سڑکوں کی خستہ خالت کی وجہ سے عوام اور سکولی طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ اس ضمن میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر اور سابق سرپنچ زمورت خان نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا بات کرتے ہوئے کہاکہ سدوالا تا سوئیاں سڑک جس کی سن 2008 میں کھدائی کی گئی تھی ابھی تک نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کاٹنڈر اب ہوا ہے۔ میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ کئی سالوں کے بعد اب اس سڑک کاٹنڈر پڑاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سڑک کے نامکمل ہونے کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنارہتا ہے ان کے مطابق مغل شاہراہ بہت دور ہے اگر کوئی شخص بیمار ہوجاتا ہے تو اسے مغل شائرہ تک کندھوں پر اٹھاکر پہنچانے میں بہت وقت لگتا ہے انہوں نے کہاکہ اسی سڑک پر ایک پل جس کی سنگ بنیاد آٹھ سال قبل رکھی گئی تھی اسے آٹھ سال بعد مکمل کیاگیاہے۔ ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ سدوالہ تاسوئیاں سڑک کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام اور سکولی بچوں کو مزید مشکلات سے دوچار نا ہونا پڑے۔