منجاکوٹ میں عالمی یوم خواتین کا انعقاد

0
0

خواتین کے حقوق پر مقررین کا اظہار خیال
سیارف خان
منجہ کوٹ ؍؍تحصیل منجاکوٹ میں پوری دنیا کی طرح خواتین کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیا۔اس موقع پر تحصیل انتظامیہ منجاکوٹ نے خواتین کی ریلی کا اہتمام کیا جہاں خواتین کے حقوق کے پیغام کو عام کرنے کے لئے "ہر ایک اور مساوی” کے مرکزی خیال، موضوع کے ساتھ خواتین کی طاقت اور بہتری کے ساتھ ساتھ بیٹی پڑھاو بیٹی بچاؤ کے بارے میں اگاہ کیا گیا۔تحصیلدار منجاکوٹ جاوید چوہدری کی نگرانی میں ریلی کا آغاز منجاکوٹ بازار سے شروع ہوتا ہوا وہیں پر اختتام پزیر ہوا۔ اس موقعہ پر تحصیلدار منجاکوٹ جاوید چوہدری کے علاوہ ایس ڈی پی او منجاکوٹ نثار احمد کھوجہ، بلاک ڈیولپمنٹ افیسر منجاکوٹ نواز چوہدری،سی ڈی پی او نجما بخاری،ایس ایچ او منجاکوٹ فاروق احمد اور مختلف محکموں کے دیگر افسران کے علاوہ آنگن واڑی کارکنان اور عملہ کے ممبران اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا