گورنمنٹ پی جی کالج راجوری نے خواتین کا عالمی دن منایا

0
0

’خواتین میں لیڈرشپ‘کے موضوع پر سیمینار کا اہتما م بھی کیا گیا
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍گورنمنٹ پی جی کالج راجوری کے وومین اسٹڈیز سیل نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ’خواتین میں لیڈرشپ‘کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتما م کیا گیا ۔وہیں خواتین کی جانب سے کرونا وبا کے دوران ادا کردہ کردار پر روشنی ڈالی ۔وہیں تقریری مقابلے میں حلیمہ صابیہ نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ زریفہ کوثر اور حمیرہ کوثر نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد رینا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گھر،ملک اور سماج کو بنانے میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ خواتین سماج کو بناتی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔اس دوران ڈاکٹر عاشق ملک نے بطور رسورس پرسن شرکت کی جہاں انہوں نے’ خواتین اور کووڈ19‘پر ایک تفیلی پرزنٹیشن پیش کی ۔علاوہ ازیں تقریب میں دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا