بھارت سکوٹس اینڈ گائڈس نے عالمی یوم خواتین منایا

0
0

خواتین موجودہ وقت میںایک اچھے سماج کی تعمیر کر سکتی ہیں:مقررین
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر بھارت سکوٹس اینڈ گائڈس نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایس ایچ کیو گاندھی نگر میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر نیلم گپتا (سکوٹس اینڈ گائڈس) آپراجیتا بھسین اور شین راما نے ’توں کتنی اچھی ہے ماں‘ گیت پیش کیا ۔وہیں تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی جنہوںنے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔مقررین نے کہاکہ موجودہ وقت میں جوڑنے والی تعلیم کی ضرورت ہے کیونکہ آج سماج میں انتشار پیدہ ہوا ہے اور صرف خواتین ہی اس دنیا کو جوڑ سکتی ہیں ،ایک اچھے سماج کی تعمیر کر سکتی ہیں ۔وہیں جموں وکشمیر ریاست سٹیٹ بھارت سکوٹس اینڈ گائڈس نے عالمی یوم خواتین کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کئی کامیاب خواتین کو نوازہ جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔اس موقع پر مختلف اسکولوں کے پرنسپل ، ایم ایم شرما ،ہارونن ملک ،آر سی وید، کے ایل شرما، کے ایل گپتا، ہرچرن سنگھ ،جیوتی ورما، کنچن شرما، کرشنا ،ریتا شرما ، گرپریت کور و دیگران نے شرکت کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا