ےو اےن اے
نلکھنو¿//اتر پر دیش حکومت نے ریاست کی عوامی ، سر کا ری اور نیم سر کاری عمارتوں میں روف ٹاپ سولر پاور کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہدایت بھی جا ری کر دی گئی ہیں ۔ حکومت نے سال 2022تک 4300میگا واٹ صلا حیت کاگرڈسولر روف ٹاپ قیام کا ہدف رکھا ہے ۔ یہ اطلا ع ریاست کے محکمہ اضا فی توانائی ذرائع کے پر نسپل سکریٹری جناب آلو ک کمار کے ذریعہ جا ری حکم نامہ میں دی گئی ہے ۔ حکم نا مہ کے مطابق ان عما رتوں پر ریسکو (رینیو انرجی سپلائی کمپنی ) کے ذریعہ روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کا قیام کیا جائے گا۔ریسکو مو ڈ کے تحت دفاتر کی عما رتوں پر رینیو انرجی سپلائی کمپنی (ریسکو ) کے ذریعہ اپنے مالی سر مایہ کاری سے سولر گرڈ کنکٹیڈ روف ٹاپ پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ پلانٹ کا بندو بست و تشکیل مکمل طور پر ریسکو کے ذریعہ ہو گی ۔ ریسکو کے ذیعہ قائم کیے جا رہے ٹاپ پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کا 25سال نیز اس سے مدت کے لیے ایک طے ٹیرف پر خرید سے متعلق معاہدہ دفتر کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں دفتر کے ذریعہ ریسکو کے ساتھ پاور کی خرید کا معاہد ہ ہوگا۔ ریسکو کے ذریعہ قائم پلا نٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کی فراہمی متعلقہ محکمہ کے دفتر کو روایتی گرڈ پاور کی فراہمی ٹیرف سے فکسڈ ٹیرف پر مہیاکرائی جائے گی ۔ روف ٹاپ پلا نٹ کے قیام نیٹ میٹرنگ نظام پر ہو گی ، جس سے کہ عمارت کے دفتر کے ذریعہ ریسکو کی جانب سے قائم روف ٹاپ پلا نٹ سے حا صل کی جا رہی ہے ۔ شمسی توانائی کھپت سے زیا دہ ہونے پر سر پلس پاور گرڈ میں فیڈ کی جا سکے گی ، جس کا فائدہ متعلقہ عمارت کے دفتر کو مہینہ میں حا صل ہو رہے بجلی میں حا صل ہو گا۔ سرکا ری دفتروں اور عما رتوں پر روف ٹاپ سولر پا ور پلا نٹ کے قیام کے لیے نئی وزارت جدید و قابل تجدید ( ایم این آر آئی ) حکومت ہند کے فیصلہ کے مطابق قائم ہو گی ۔ حکومت کے زیر انتظام سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ اتر پر دیش میں سرکا ری نیم سرکاری عمارتوں پر ریسکو کی جانب سے سولر پاور پلانٹ کے قیام کے تئیں ستمبر 2017میںطلب ٹنڈرکے ذریعہ ریسکو کو نشانزد کیا گیا ہے ، جس کے ذریعہ 3.91روپئے فی یو نٹ کی بجلی فراہمی طے کی گئی ہے اگر مستقبل میں ان شرحوں میں کمی ہو تی ہے تو نئی اسکیموں پر ترمیم شرح کو تسلیم کی جائے گی ۔ شمسی توانائی پالیسی 2017کے عمل در آمد کے لیے اتر پردیش جدید و قابل تجدید توانائی ترقیاتی اتھارٹی( یو پیڈا ) کو نو ڈل ایجنسی نامزدکیا گیا ہے ۔ ریاست میں سرکا ری عمارتوں دفاتر پر سولر روف ٹاپ پلانٹ کے قیام کے لیے یو پیڈا نیز حکومت ہند کی دیگر نو ڈل ایجنسی کے ذریعہ کچھ شرطوں کے تحت ٹنڈ ر طلب کیا جائے گا۔ ٹنڈر میں مو صول ٹیرف 3.91روپئے فی یو نٹ نیز جیسا فوقتاً فوقتاً سولر انر جی کا رپو ریشن آف انڈیا کے ذریعہ معین ہو گی ، سے زیا دہ نہ رہے اور منتخب ریسکو تکنیکی طورسے کام کے لیے لائق ہو ۔ ہر ایک سال نیز ضرورت کے مطابق چھ ماہ کے وقفہ میں ریسکو کے ذریعہ پلانٹ کا قیام کے لیے ٹنڈرکر تے ہوئے ٹیرف معین کیا جائے گا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ بندوبست کے تحت ریسکو جس کے ذریعہ معائنہ میں کم سے کم ٹیرف حا صل ہو گا، کو سر کا ری عمارت کے الاٹمنٹ میں ترجیح دی جائے گی ۔ ایساسرکاری محکمہ جو زیا دہ مقدار میں عمارتوں کے دفتر وں پر روف ٹاپ سولر پاور پلا نٹ کے قیام ریسکو ما ڈل کرنے میں دلچسپی لیں گے ، وہ اپنی سطح پر مہیا ریسکو فرموں کے ذریعہ ٹنڈرکی وساطت سے ریسکو کا انتخاب کر سکتے ہیں ہے ۔ سر کا ری عمارتوں پرگرڈ روف ٹاپ سولر پلا نٹ ریسکو کے ذریعہ قائم کیے جانے پر ” پاور پرچیز ایگریمنٹ “ ، کے تحت جدید و قابل تجد ید توانائی وزارت ، حکومت ہند کے ذریعہ معین ما ڈل پاور پر چیز ایگریمنٹ کے مطابق کیا جائے گا۔ روف ٹاپ سولر ما ڈل پاور پلانٹ سرکاری نیم سر کا ری عمارتوں پر ریسکو مو ڈ میں قائم ہو گا۔ سرکاری نیم سرکاری محکمہ کے ذریعہ عمارتوں پر روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کے قیام نو ڈل ایجنسی یو پیڈا کے ذریعہ مختص کر دہ ریسکو کی طے شرح پربجلی فراہمی کی جا سکے گی ۔