خواتین کو یکساں حقوق فراہم کرنے کے سلسلے میں مزید کرنے کی ضرورت ہے

0
0

عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر اکائی نے ادھمپور میں عالمی یوم خواتین منایا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر اکائی نے ودالی ادھمپور کے لوگوں کے ساتھ عالمی یوم خواتین منایا ۔ اس موقع پر پارٹی لیڈران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے سلسلے میں ہر سال آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے اور اس دن خواتین کی مختلف شعبہ جات میں حصولیابیوں کو یاد کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ اس دن عالمی سطح پر خواتین کے حقوق پر بات کی جاتی ہے اور خواتین کو یکساں حقوق فراہم کرنے کے سلسلے میں ابھی مزید کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس دوران عام آدمی پارٹی لیڈران نے کہا کہ خواتین کی معاشرے میں عزت کرنی چاہئے کیونکہ تصویر کائنات میں اسی سے رنگ ۔ اس موقع پر روی شاستری، سیوک سنگھ ،مہر سنگھ ،گرمیت سنگھ و دیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا