کینسر کو شکست دینے والی کئی خواتین کو نوازہ گیا،این وائی ایل اے کا کیا افتتاح
لازوال ڈیسک
جموں؍؍امریکن اونکولوجی انسٹی چوٹ جموں نے کینسر کی جانچ کیلئے اسکومس ہسپتال سدھرہ جموں میں این وائی ایل اے کا آغاز کیا ہے ۔ اس موقع پر یہاں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں این وائی ایل اے کا افتتاح بھی کیا گیا۔وہیں اس تقریب میں کینسر کو شکست دینے والوں اور کینسر میں مبتلا لوگوں کے علاوہ کئی کامیا ب خواتین نے بھی شرکت کی ۔وہیں رواں ماں میںاین وائی ایل اے کے تحت کینسر کے مریضوں کو مفت مشاورت ،خواتین کیلئے کینسر سرجری میں ڈسکائونٹ او رپیکیجز کے علاوہ کیمو تھریپی میں بھی ڈسکائونٹ جیسے فوائد شامل ہیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر پرنسپل اسکومس ہسپتال ڈاکٹر پون ملہوترہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اگر تہیہ کر لیں تو زندگی کی کوئی بھی منزل طے کر سکتی ہیں ۔وہیں تقریب میں دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔