مدرسہ قادریہ تحفیظ القرآن میں جماعت اہلسنت کے علمائے کرام کا اجلاس منعقد

0
0

13مارچ کو پونچھ میں عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد ہوگا
اعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ

پونچھ ؍؍ پونچھ کے بھینچھ میں جامعہ قادریہ تحفیظ القرآن کی جانب سے 13مارچ 2021کو جشن دستار حفظ کے موقعہ پر عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد ہوگا ۔ اس سلسلے میں ا ٓج یہاں جامع چشتیہ جامع مسجد بھینچھ مدرسہ قادریہ تحفیظ القرآن میں جماعت اہلسنت کے علمائے کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں علمائے کرا م نے آمد ہ کانفرنس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ علمائے کرام نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد کانفرنس میں مفتی محمد سلیمان نعیمی مرداآباد، مولانا مفتی شمشاد مصباحی یوپی ، مولانا الحاج عبد الرشید دائودی کشمیر سے تشریف لارہے ہیں ۔کانفرنس میں علمائے کرام عوام سے عظمت قرآن و مختلف موضوعات پر خطا ب فرمائیں گے، علمائے کرام نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے اجلاس میں میں مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی ، مولانا بشارت حسین ثقافی ، مولانا حافظ نصیر الدین نقشبندی ، مولانا حافظ و قاری محمود نعیمی ، مولانا مدثر حسین قادری ارگنائزر کانفرنس ، مولانا حافظ اشرف نقشبندی استاذ جامعہ ہذا نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا