کہا گجر بکروال طبقہ کی مادری زبان کو نظر انداز نہیںکیا جا سکتا
لازوا ل ڈیسک
پونچھ؍؍ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے معروف گجر لیڈر شمشیر ہکلہ پونچھی نے یہاں جاری ایک بیان میں ایل جی سنہا سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گوجری زبان کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کیلئے مرکزی حکومت کے ساتھ بات کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے گوجری زبان کو مزید فروغ ملے گا ۔ہکلہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ایک بڑی تعداد میں لوگ گوجری بولنے والے ہیں اور ان کی مادری زبان کو نظر انداز نہیںکیا جا سکتا ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے گجر بکروال طبقہ کے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے گوجری زبان کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کیا جائے جو ہمارا ایک حقیقی مطالبہ ہے ۔