کمل سسودیہ کا خواتین کو با اختیار بنانے میں قلیدی کردار

0
0

سی آر پی ایف میں تعینات رہ کر سماجی خدمات انجام دے رہی ہیں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سی آر پی ایف میں تعینات کمل سسودیہ جنہوں نے اپنی اکیس سالہ خدمات میں شمال مشرق سے جموں وکشمیر تک ڈیوٹی انجام دی ہے ۔نہ صر ف انہوں نے ملک کی حفاظت کی ہے بالکہ اپنی ان خدمات کے علاوہ انہوں نے خواتین کو با اختیار بنانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا ہے ۔کمل سسودیہ اس وقت صوبہ جموں میں سی آر پی ایف میں تعینات ہیں اور اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گردوں کی گرفتاریوں کے پیش نظر انہوں نے سکیورٹی کے سلسلے میں کئی اقدامات بھی اٹھائے ۔انہوں نے گرین بیلٹ پارک چھنی ہمت میں لائٹوں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ چہار دیواری کا بھی انتظام کروایا ۔موصوفہ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ سماج مخالف سرگرمیوں کے خلا ف کام کر ہی ہیں جہاں انہوں نے خواتین کے تئیں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے ۔ان کی نمایاں خدمات کے پیش نظر ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینا کے ساتھ ساتھ جموں کے رہایشیوں نے بھی سراہنا کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا