آئی پی ایل نو اپریل کو شروع ہوگا، چھ شہروں میں کھیلا جائے گا

0
0

نئی دہلی،// آئی پی ایل کے 14واں ایڈیشن 9اپریل کو شروع ہوگا اور ملک کے چھ شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ لیگ مرحلہ کے دوران غیرجانبدار مقامات پر کھیلا جائے گا۔ شروعاتی دور کے میچ شائقین کے بغیر ہوں گے اور شائقین کو اجازت دینے کا فیصلہ بعد کے مرحلہ میں کیا جائے گا۔
آئی پی ایل کے کچھ شہروں احمد آباد، بنگلور، چنئی، دہلی، ممبئی اور کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچ غیرجانبدار مقامات پر ہوں گے اور شائقین کے بغیر ہوں گے۔
سمجھا جاتا ہے بی سی سی آئی آئی پی ایل کا استعمال اس سال اکتوبر۔نومبر میں ہندستانی زمین پر ہونے والے ٹی۔20عالمی کپ کے مشق کے طورپر کررہا ہے اور یہ یقینی کرنا چاہتا ہے کہ تمام احتیاتی اقدام صحیح طریقہ سے اپنی جگہ پر ہوں۔
گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلورو سے چنئی میں مقابلہ کرے گی۔ پلے آف اور فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 30مئی کو ہوگا۔
اس سیشن میں گیارہ ڈبل ہیڈر ہوں گے اور دن کے میچ دوپہرساڑھے تین بجے سے شروع ہوں گے جبکہ شام کے میچ 7.30بجے سے شروع ہوں گے۔ ڈبل ہیڈر کے میچ ہندستان میں آئی پی ایل کے عام طورپر کے وقت سے نصف گھنٹہ پہلے شروع ہوں گے۔
ہر فرنچائزی لیگ مرحلہ میں چھ مقامات میں سے چار مقامات پر کھیلے گی۔ لیگ مرحلہ میں مجموعی طورپر 56میچ ہوں گے۔ چنئی، ممبئی، بنگلورو اور کولکتہ دس دس میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ دہلی اور احمد آباد آٹھ آٹھ میچوں کی میزبانی کریں گے۔
نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے پلے آف اور 30مئی کو یہاں یہیں پر فائنل کھیلا جائے گا۔ اسی اسٹیڈیم میں ہندستان اور انگلینڈ کے مابین پنک بال ٹیسٹ میچ اور اس کے بعد چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ اب پہلی بار یہاں پر آئی پی ایل کا میچ کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل تقریباً دو سال بعد ہندستان میں واپس آرہا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سال آئی پی ایل کے مقابلہ یو اے ای میں ستمبر نومبر کے درمیان کرائے گئے تھے۔ ممبئی نے یو اے ای میں پانچویں بار آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنامنٹ کا پروگرام اس طرح بنایا گیا ہے کہ ہر ٹیم کے لیگ مرحلہ کے دوران صرف تین بار سفر کرنا پڑے تاکہ کورونا کے خطرہ کے اندیشہ کو کم رکھا جاسکے۔
شاہ نے ساتھ ہی کہا میچوں میں شائقین کو داخلہ دینے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ بعد کے مرحلہ میں کیا جائے گا۔

ہر فرنچائزی لیگ مرحلے میں چھ مقامات میں سے چار مقامات پر کھیلے گی۔ لیگ مرحلے میں کل 56 میچ ہوں گے۔ چنئی، ممبئی، بنگلور، اور کولکاتا 10-10 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ دہلی اور احمدآباد آٹھ آٹھ میچوں کی میزبانی کریں گے۔

نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے پلے آف اور 30 مئی کو یہیں فائنل کھیلا جائے گا۔ اسی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان بال ٹیسٹ میچ اور اس کے بعد چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ اب پہلی بار یہاں پر آئی پی ایل کا میچ کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل تقریباً دو سال بعد ہندوستان میں لوٹ رہا ہے۔ کورونا وبا کے سبب گذشتہ برس آئی پی ایل کے میچ یو اے ای میں ستمبر-نومبر کے درمیان کروائے گئے تھے۔ ممبئی نے یو اے ای میں پانچویں بار آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا،’ٹورنامنٹ کا پروگرام اس طرح بنایا گیا ہے کہ ہر ٹیم لیگ مرحلے کے دوران محض تین بار سفر پڑے تاکہ کورونا کے خطرے کا اندیشہ کم رکھا جا سکے۔

شاہ نے ساتھ ہی کہا کہ میچز میں آڈینس کو دخلہ دینے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ بعد کے مرحلے میں لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا