اسرائیل میں پھر سے ریستوران، اسٹیڈیم اور سرحدیں کھولی گئیں

0
0

تل ابیب، // اسرائیل حکومت اتوار سے لاک ڈاؤن ہٹانے کے تیسرے مرحلے میں ٹیکہ کاری کرانے والوں کے لئے ریستوران، تھیئٹر اور دیگر مقامات کو پھر سے کھولنے جارہی ہے۔
حکومت کی جانب سے سنیچر کو جاری ریلیز کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن ہٹانے کا تیسرا مرحلے اتوار سات مارچ سے شروع ہوگا۔
ریلیز کے مطابق ٹیکہ لگوانے والے ’گرین پاسپورٹ‘ والے لوگوں کو اب ریستوراں کے اندر جانے کی اجازت ہے، جبکہ جن لوگوں کو ٹیکہ نہیں لگایا گیا ہے وہ کچھ پابندیوں کے ساتھ باہر بیٹھ سکتے ہیں۔ تھیئٹر، اسٹیڈیم اور ایوینٹ ہال بھی کچھ پابندیوں کے ساتھ پھر سے کھولے جارہے ہیں۔
ثقافتی، کھیل اور عوامی پروگرام میں محدود تعداد میں لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔
اسرائیل کے شہریوں اور مقامی لوگوں کو اب ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ یہ تعداد ہر روز تین ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی۔ واپس آنے والے لوگوں کو گھر میں پھر سے آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔
اسرائیل میں گزشتہ برس دسمبر سے ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے اور مارچ تک اس کے پورا ہونے کے آثار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا