ہندوستان 3-1 سے سیریز جیت کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں

0
0
احمد آباد،//آف اسپنر روی چندرن اشون (5/47) اور بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل (5/48) کی ایک اورعمدہ کارکردگی سے ہندوستان نے انگلینڈ کونریندر مودی اسٹیڈیم میں چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی ہفتہ کو اننگ اور 25 رن سے شکست دے کر چارمیچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی اور اس کے ساتھ ہی اس نےآئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ کے تاریخی لارڈس میدان میں 18 جون سے 22 جون تک نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوں گا۔

ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 365 رنز بنا کر 160 رن کی اہم برتری حاصل کی اور انگلینڈ کودوسری اننگز میں 54.5 اوورز میں 135 رنز پر نمٹادیا۔
ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے جب اس نے پہلا ٹیسٹ گنوانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے جیت حاصل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا