ےو این این
ممبئی//سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم”’ ریس 3 “فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاﺅنٹس پر لیک ہوگئی۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی سپر ڈپر فلم ریس تھری نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اپنی ہیوی کاسٹ یعنی سدا بہار سپر اسٹار انیل کپور، ایکشن اسٹار بوبی دیول اور خوبصورت ہیروئن جیکولین فرنانڈز کی وجہ سے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی یہی وجہ ہے کہ ریلیز ہونے کے پہلے ہی روز یہ فلم 29.17 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔پہلے ہی روز کامیابی جھنڈے گاڑنے والی فلم کے ساتھ اس وقت ہاتھ ہو گیا جب بجرنگی بھائی جان کے دیوانوں نے اپنے دبنگ ہیرو کی فلم ریس 3 کو سینما میں براہ راست ریکارڈ کرکے فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاﺅنٹس پر وائرل کردیا تاکہ جنہیں ٹکٹس نہ مل سکے وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔ البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ حرکت فلم کے بڑھتے ہوئے بزنس کو کم کرنے کی سازش ہو تاہم وجہ کوئی بھی ہو اس طرح پوری فلم کو وائرل کرنا غیر قانونی عمل ہے۔دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی، ہدایت کار ریموڈی سوزا یا سلمان خان کی جانب سے تاحال فلم کے وائرل ہونے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں ا?یا ہے جس سے گمان ہوتا ہے کہ محض دو دن میں 67 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ریس تھری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے بزنس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔