بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو مہم راجوری میں جوش و جذبے سے جاری

0
0

بیداری پروگرام کا انعقاد ،کئی سرکاری اسکیموں کے متعلق شرکاء کو روشناس کیا
عارف قریشی

راجوری؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر ، راجوری راجیش کمار شاون کی ہدایت پر اور چیف پلاننگ آفیسر (نوڈل آفیسر ایم ایس کے) محمدخورشید اور ڈی ایس ای او ، راجوری (نوڈل آفیسر) بی بی بی پی بلال میر کی نگرانی میں ، وزارت برائے وومین اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کے تحت ڈی ایل سی ڈبلیو راجوری نے محکمہ صحت کے تعاون سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیں ڈاکٹر شمیم بھٹی چیف میڈیکل آفیسر ، راجوری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ انہوں نے صحت سے متعلقہ متعدد اسکیموں کے بارے میں اجتماع سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اجتماع کو یقین دلایا کہ اگر کسی نے اسے غیر قانونی جنسی خاتمے کے بارے میں آگاہ کیا تو اس شخص کو نقد پچاس ہزار روپئے انعام دیا جائے گا اور شخصی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پورے راجوری میں چلائی جانے والی کوویڈ ویکسینیشن مہم پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں تشخیص کو بہتر بنانے کے لئے ہمارے نقطہ نظر میں بیداری کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوام کو آگاہ کیا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا