رومیو فورس کی جانب سے مندرگالا راجوری میں ای ایس ایم کنکلیو کا اہتما م کیا گیا

0
0

سبکدوشی کے بعد روزگار کے مواقع اور ہنر کی ترقی کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
عارف قریشی
راجوری؍؍رومیو فورس ہیڈکوارٹرس کے بینر تلے فوج کی یونٹ نے یہاں مندر گالا راجوری میں سابق فوجیوں کے کنکلیو کا اہتمام کیا جس میں ایک سو سے زائد سابق فوجیوں ،جسمانی ناخیز فوجیوں اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کو نچھاور کرنے والے بہادروں کے افراد خانہ نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر شرکاء کو سبکدوشی کے بعد روزگار کے مواقع اور ہنر کی ترقی کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔وہیں تقریب میں محکہ باغبانی ،زراعت ، اینمل ہسبنڈری اور دیگر محکمہ جات سے سائنسدانوں اور اسکالروں نے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا ۔علاوہ ازیں تقریب میں کئی سول محکمہ جات کے افسران بھی شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا