ہند پاک ملٹری لیڈرشپ کی طرف سے خطے کے امن و سلامتی کیلئے حالیہ بیانات حوصلہ پرور: سوزؔ

0
0

کہا دو نیوکلیئر ملکوںکییہ بیانات پورے ایشیا میں خیر سگالی اور پائیدار امن کا راستہ بحال کریںگے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق مرکزی وزیر ، پروفیسر سیف الدین سوزؔاپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی ملٹری لیڈرشپ کی طرف سے اس خطے میں امن ، خیر سگالی اور باہمی رابطے کیلئے جو بیانات حال میں عوام کے سامنے آیئے ہیں ،وہ خوش آئند اور نہایت ہی حوصلہ پرور ہیں۔اس سلسلے میں جہاں ایک طرف ہندوستان کے آرمی چیف ایم۔ ایم۔ نروانے نے پورے زور سے یہ بات کہی ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحدی معاملات پر موثر گفتگو ہونی چاہئے ، تو وہیں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان ہمسائیہ ملکوں کو امن اور خیر سگالی کیلئے مستحکم راستہ تلاش کرنا چاہئے!انہوں نے کہاکہ ایشیاء کے ان دو نیوکلیئر ملکوں کی طرف سے یہ بیانات پورے ایشیا میں خیر سگالی اور پائیدار امن کا راستہ بحال کریںگے۔ موصوف نے کہاکہ ادھر دوسری طرف جموںوکشمیر کے لوگ دونوں ملکوں کی طرف سے حالیہ بیانات پر خوشی محسوس کرتے ہوئے اس بات پر پر عزم ہیں کہ ہندوستا ن کو دفعہ 370کو بحال کرنا چاہئے ،جس کو حال ہی میںیکطرفہ طور اور غیر آئینی طریقے سے کالعدم کیا گیا ہے۔سوز نے کہاکہ اس پس منظر میں کشمیر کے لوگ بجا طور پر امید لگائے ہوئے ہیں کہ سپریم کورٹ اُس منظر کو سامنے رکھے گی اور جموںوکشمیر کے لوگوں کے اُن احساسات کی قدر کرے گی جن کے تحت جموںوکشمیر کے لوگوں نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا تھا اور اُسی سلسلے میں آئین ہند میں دفعہ 370 کو شامل کیا گیا تھا!‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا