سُرنکوٹ میں پولیس کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد

0
0

زبانوں کو قومی سطح پر فروغ بھی مل رہا ہے: مقرررین
منظورحسین قادری

سرنکوٹ ؍؍محکمہ پولیس کی طرف سے ڈگری کالج سرنکوٹ میں کثیر السانی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعرائے کرام نے جدید تخلیق پر مبنی شعر وسخن میں طبع آزمائی کرتے ہوئے سامعین حاضرین وناظرین سے خوب داد وتحسین حاصل کی۔ اس موقعہ پر ارباب علم ودانش نے ایسی محفلوں کے انعقاد کو لازمی قرار دیتے ہوئے مانگ کی کہ جس طرح آج اردو ،گوجری ،پہاڑی وپنچابی زبانوں میں شعرائے کرام نے عمدہ کلام پیش کرکے زبانوں کی حلاوت بخش اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقررین نے کہا اس سے نہ صرف یگانگہت واتحاد کا اظہار ہوتا ہے۔ بلکہ ان زبانوں کو قومی سطح پر فروغ بھی مل رہا ہے۔ پروگرام کے روح رواں تلک راج ایس ایچ او سرنکوٹ تھے۔ جبکہ نظامت کے فرائض پرفیسر جہانگیر اصغر نے بحسن وخوبی انجام دئے۔ ایم این قریشی بحیثیت مہمان خصوصی رونق محفل رہے۔ جبکہ شیخ آزاد صدارت نے کے فرائض انجام دئیے۔ شعراء کرام میں ریاض صابر ،مختار حسین مجاز، طاہر محمود ،احتشام بٹ، ایاز احمد سیف، گلناز چوہان ،حفیظ صفدر، سلیم تابش ،عشرت بٹ، عظمت جعفری ،اکبر علی بانڈے، صدام صارف، ڈاکٹر امیر شاد، حیدر انیس، اشرف نجمی ،بشیر لوہار، صدیق احمد صدیقی ،مقصود احمد نقشبند ی ،سہل ملک ڈی ڈی سی سرنکوٹ نے اپنا کلام پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا