والد کے کہنے پرانہی سے گانا سیکھا ہے اور 5سال کی عمر سے گارہی ہوں ‘ گلوکار ہ لتا منگیشکر

0
0

ےو این این

ممبئی//بالی ووڈ کی معروف و لیجنڈ گلوکار ہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ میں نے اپنے والد کے کہنے پرانہی سے گانا سیکھا ہے اور 5سال کی عمر سے گارہی ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لتا منگیشکر کا کہناتھا کہ میرے والد نے مجھے ایک بار گانا گاتے سنا تو انہوں نے کہا کہ تم گانا سیکھو، میرے والد ان کی ایک ڈرا مہ کمپنی بھی تھی ، ہمارے زما نے میں گانا گانے کے لئے اردو سیکھنا پڑتی تھی لیکن میں کبھی سکول نہیں گئی اور ہر زبان میں سیکھنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ 5سال کی عمر سے گارہی ہوں ، شروع میں مجھے کہا گیا کہ آپ کی آواز فلموں میں گانے کے لئے ٹھیک نہیں اور پھر ماسٹر غلام حیدر نے میرا پہلا گانا ریکارڈ کیا۔ آج والدین کی دعاﺅں سے اس مقام پر ہوں ، ان دعاوں کی وجہ سے سب کچھ ملاورنہ ایک عام انسان ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا