کشمیر ایک سیاسی تنازعہ کالے قوانین کے چلتے یہاں سازگارماحول ناممکن:میرواعظ

0
0


عادل اشرف

سرینگرمسئلہ کشمیر کو پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مثبت اقدامات اُٹھانے پر زور دیتے ہوئے حریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جس کو فوجی طاقت اور تشدد کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نہ ریاست سے کالے قوانین ہٹائے جائیں گے تب تک ایک سازگار ماحول کا قیام ناممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے ہندوپاک مملکتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ٹھوس اور مثبت اقدامات اُٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کو فوجی طاقت یا زور بردستی سے حل کیا جانا ناممکن ہے۔ ان باتوں کو اظہار انہوں نے سرینگر کے تاریخی عیدگاہ میں نماز عید کے موقعہ پر بھاری عوامی اجتماع سے کیا۔ انہوں نے شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اسے ناقابل فراموش قرار دیا اور ان کے مقدس مشن کی آبیاری کا عہد دہرایا اور برسوں سے مختلف جیلوں اور عقوبت خانوں میں قید رکھے گئے سیاسی نظر بندوں کے عزم و استحقامت کوسلام اور خراج تحسین پیش کیا ۔ کے این ایس کے مطابق حریت (ع) چیرمین نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام آج ایسے حالات میں عیدمنا رہے ہیں جب پوری دنیااور بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہے کہ یہاں کے عوام اور سیاسی قیادت یہ چاہتی ہے کہ یہاں ظلم و زیادتی ، مار دھاڑ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند ہو اور یہ تبھی ممکن ہے جب حکومت ہند یہ تسلیم کرے کہ اس مسئلے کا حل نکالنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور تاریخ اور حالات گواہ ہے کہ اسے فوجی قوت ، طاقت اور تشدد کے بل پر ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہاں سے کالے قوانین ، افسپاوغیرہ نہیں ہٹائے جائینگے تب تک ایک ساز گار ماحول کا قیام ممکن نہیں ہے۔ جناب میرواعظ نے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکراتی عمل میں تینوں فریق بھارت ، پاکستان اور کشمیری عوام شامل نہ کئے جائے تب تل مسئلہ کے حل کے حوالے سے پیش رفت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سٹیج سے عید کی خوشی کے موقعہ پربھارت پاک قیادت کو امن اور محبت کا پیغام دیا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کی وقت آچکا ہے کہ مسئلے کو پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کےلئے مثبت اقدامات اٹھائیں جائےں۔ اس دوران حریت (ع) چیرمین نے فلک شگاف نعروں کے بیچ اعلان کیا کہ شہدا کے وارث زندہ ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل تک ہماری پُر امن جد وجہد جاری و ساری رہیگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا