لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی (جے کے این پی پی) کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کی سربراہی میں آج نومنتخب ورکنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ پارٹی کے ہیڈکوارٹر جموں میں ہوئی جس میں جموں صوبہ میں 30مارچ تک اور کشمیر میں 30اپریل 2021تک ضلعی کمیٹیوں کی تنظیم نو کا عزم کیا گیا۔ پارٹی نے ہر ضلع کے لئے مبصر مقر ر کئے ہیں جو وہاں قائم کمیٹیوں کی منظوری کے لئے اپنے اپنے اضلاع کا دورہ کریں گے۔ پہلی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں سابق وزیر مسٹر ہرشدیو سنگھ، پی کے گنجو(سینئر نائب صدر)، مسعود اندرابی، محمد اقبال چودھری (نائب صدور)، محترمہ انیتا ٹھاکر، حقیقت سنگھ جموال بشارت علی (جنرل سکریٹری)، کیپٹن انل گوڑ، راجندر سنگھ منجو، گگن پرتاپ سنگھ، پرشوتم پریہار، نیرج دیوان ، سیوا سنگھ بالی، اجے سنگھ، شیخ محمد سلیم، بلوان سنگھ، حاجی مشتاق احمد، ننریش چب، سریندر کمار واہی، سریندر چوہان، شیخ امتیاز اور دیگر شامل ہوئے ۔ورکنگ کمیٹی نے یہ بھی عزم کیا کہ چھ مہینہ کے اندر پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر کے ریاست کے درجہ کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کے لئے تحریک شروع کرے گی۔