مینڈھر کی منکوٹ تحصیل میں فائر سروس گاڑی دی جائے

0
0

آگ کی واردات کے دوران مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے
سرفرازقادری
مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کی عوام نے سرکار و انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منکوٹ میں فائر سروسز کی گاڑی دی جائے کیونکہ منکوٹ تحصیل دور دارز علاقہ پر مشتمل ہے اور مینڈھرسے فائر برگیڈ کی گاڑی کو آنے کے لئے کئی کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بس اڈہ منکوٹ کے مقام پر ایک گاڑی دی جائے تو وہ تمام منکوٹ کے دور دراز علاقہ میں فوری طور پہنچ سکتی ہے ۔اس سلسلہ میں سرپنچ سیلانی خالد چوہان،چوہدری محمدعارث سرپنچ اپراچھاد نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منکوٹ تحصیل دور داز علاقہ پر مشتمل ہے ا ور بنیادی سہولیات سے تحصیل محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کیلئے فائر برگیڈ کی گاڑی بہت ضروری ہے کیونکہ اگر کہیں اچانک آگ لگ جاتی ہے تو غریب لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے اورجب تک فائر برگیڈ کی گاڑیاں کئی کلو میٹر سفر طے کرکے مینڈھر سے منکوٹ کے دور دراز علاقوں تک پہنچ پاتی تب تک لاکھوں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منکوٹ تحصیل اس وقت تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور کئی کاموں کے لئے لوگوں کو کئی کلو میٹر سفر طے کر دور دراز جانا پڑتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا