صحت مند غذا سے انسان کی صحت تندرست رہتی ہے :پروفیسر رتیکا مہاجن ،پروگرام آفیسر این ایس ایس
لازوال ڈیسک
رام نگر؍؍مشن پوشن2.0کے تحت ضلع ادھمپور کے جی ایم ایس تھپلال میں گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کی این ایس ایس اکائی کی جانب سے پروگرام آفیسر این ایس ایس پروفیسر رتیکا مہاجن کی قیادت میں ایک روزہ پوشن ابھیان کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر این ایس ایس پروگرام آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ ایک صحت مند غذا سے انسان کی صحت تندرست رہتی ہے ۔بعد ازاں این ایس ایس رضاء کار دکشہ، کویتا،آروش اور ویپول نے ’صحیح پوشن دیش روشن‘ کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس موقع پر کئی طلباء نے بھی سامعین کو نظمیات سنائیں۔وہیں اسکولی طلاب کو صحت اور غذا کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔بعد ازاں این ایس ایس رضاء کاروں نے مقامی نوجوانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔وہیں پرنسپل جی ڈی سی رام نگر ڈاکٹر ادھے بھانو نے این ایس ایس اکائی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔