جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو سی اب مکمل طور پر ڈیجٹل بنایا جا رہا ہے

0
0

50 لاکھ روپے کی مالیت کے 40 معاملات منظور کئے گئے
مشیر فاروق خان نے معاملات کو بروقت نمٹانے پر زور دیا

جموں؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموں کشمیر عمارتی اور دیگر تعمیراتی کامگار فلاح و بہبود بورڈ کو تعمیراتی اور دیگر کامگاروں کے حق میں معاوضے کے معاملات مقررہ مدت کے اندر نمٹانے پر زور دیا اور مستحقین کو بلا رکاوٹ تمام خدمات بہم رکھنے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کہا ۔ مشیر نے ان خیالات کا اظہار آج بورڈ کی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں مالی معاونت معاملات پر جاری پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ بورڈ کے سی ای او اور دیگر افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ دورانِ میٹنگ بتایا گیا کہ بورڈ کے تحت آنے والی خدمات کو ڈیجٹائیزڈ کرنے کا عمل جاری ہے اور عنقریب مکمل کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں بورڈ کی جانب سے فراہم کی جا رہی خدمات کیلئے موبائیل اپلیکیشن تیار کرنے پر بھی غور و خوض ہوا تا کہ تعمیراتی کامگاروں کو رجسٹریشن اور اس سے منسلک سرگرمیوں تک بلا رکاوٹ رسائی حاصل ہو سکے ۔مشیر نے سی ای او کو اس ضمن میں تمام امکانات تلاش کرنے کیلئے کہا ۔ دریں اثنا 40 اموات و آخری رسومات کیلئے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کے معاملات کو بھی منظوری دی گئی اور یہ رقم عنقریب مستحقین کے بنک کھاتوں میں بذریعہ ڈی بی ٹی طریقہ کار جمع کی جائے گی ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2020-21 کے دوران 162 کروڑ روپے مختلف بہبودی سکیموں کے تحت مستحقین کے حق میں واگذار کئے گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا