عدلیہ آئین کے تحت انصاف کرنے کیلئے پُر عزم:چیف جسٹس

0
0

چیف جسٹس پنکج متھل کا ضلع کورٹ کمپلیکس سرینگر کا دورہ ،جج صاحبان ، وکلاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ جسٹس پنکج متھل نے آج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سرینگر کا دورہ کیا اور جج صاحبان اور وکلاء کے ساتھ اعلیحدہ اعلیحدہ میٹنگوں میں تبادلہ خیال کیا ۔ چیف جسٹس کا استقبال ضلع سرینگر کیلئے انتظامی جج جسٹس علی محمد ماگرے نے کیا ۔ اس موقعہ پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج سرینگر عبدالرشید ملک اور دیگر جج صاحبان اور عدلیہ کے دیگر افسران موجود تھے ۔ اس موقعہ پر چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ چیف جسٹس پنکج متھل کو بحثیت چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ کے اپنے پہلے دورے پر اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے جسٹس علی محمد ماگرے نے کہا کہ ’’ ہم سب چیف جسٹس کا زمین پر جنت میں گرمجوشانہ استقبال کر رہے ہیں ‘‘ ۔عدلیہ کے افسران اور عدلیہ کے نظام کے کام کاج کی تفصیل دیتے ہوئے جسٹس ماگرے نے عدلیہ کے افسروں کو انصاف کے سپاہی قرار دیا جو 365 دن 24X7 کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے جج صاحبان کے کام کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 وباء کی مشکلات کے باوجود جج صاحبان نے طبعی اور ورچول طریقہ کار کے تحت کووڈ 19 ایس او پیز پر من و عن عمل کر کے اپنا کام جاری رکھا تا کہ مدعیان کیلئے ہمہ وقت انصاف تک رسائی یقینی بنائی جا سکے ۔ جسٹس ماگرے نے معروف صوفی سنت شیخ العالم ؒ کے مشہور مقولے کریہ کہھو بووڈ انصاف جس کا مطلب مراقبے سے بہتر انصاف کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ آئین کے تحت انصاف کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ اس پر سپرانٹنڈنگ انجینئر اور ایگزیکٹو انجینئر تعمیراتِ عامہ نے ضلع کورٹ کمپلیکس سرینگر میں دوسرے مرحلے کے مجوزہ تعمیراتی منصوبے کو متعارف اور موجودہ بنیادی ڈھانچہ سہولیات کے بارے میں تفصیل پر مبنی دستاویزی فلم پیش کی ۔ چیف جسٹس جسٹس پنکج متھل نے عدلیہ کے افسروں اور عدالت کے بنیادی ڈھانچے کی جانب سے انصاف کی فراہمی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے جموں کشمیر کے جج صاحبان اور جوڈیشل افسروں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین کہا اور ضلع عدالت مرحلہ اول و دوم کو ایک بہترین منصوبہ قرار دیا ۔ چیف جسٹس جسٹس پنکج متھل نے ہائی کورٹ کے سینئر وکلاء کے ساتھ ایک اعلیحدہ تعریفی میٹنگ منعقد کی ۔ انہوں نے وکلاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور عدلیہ کے نظام کو وکلاء کے بغیر نامکمل قرار دیا ۔ اس سے قبل پرنسپل سیشنز اور ڈسٹرکٹ جج سرینگر عبدالرشید ملک نے اپنے استقبالی خطبے میں ضلع عدالت سرینگر کے کام کاج پر روشنی ڈالی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا