:ادبی کُنج جمّوں کے زیر اہتمام خصوُصی مُبارکبادی ادبی تقریب
چئیرمین آرشؔ د لموترہ کے جنم دِن پر راج پورہ منگوتریاں کے رونق ہال میںکثیر اللسانی مشاعرہ منعقد
طالب؍ جموں
ریاست جموں و کشمیر میںاپنی خصوُصی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کیلئے معروف سرکردہ کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموں کے زیراہتمام ریاست کے سرکردہ بزرگ صحافی،شاعر و ادیب آرشؔ دلموترہ چئیرمین ادبی کُنج جے اینڈ کے جموں کے 74 ویں جنم دِن کے موقعہ پر رونق ہال راج پورہ جموں میں ایک رنگا رنگ ادبی و ثقافتی تقریب کا اِنعقاد ہوُا۔ جِس میں شہر جموں و اِس کے گردو نواح سے مختلف زبانوں کے قلمکاروں اورسماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اِس خصوُصی تقریب کی صدارت کے فرائض جموں کے معروف شاعر ادیب و صحافی کے کے شاکرؔ نے سر انجام دِئے۔ جبکہ ڈوگری زبان و ادب کی معروف شخصیّت ڈاکٹر بنسی لعل شرما مہمانِ خصوصی تھے۔اِس موقعہ پر سرکردہ دانشور ادبی شخصیّت ہیمراج چنہنویؔ اور نویٖں ڈوگری سنستھا کے صدر ڈاکٹر ہریش کیلا بھی ایوانِ صدارت میں مہمانانِ ذی وقار کی حیثیّت سے جلوہ فروش تھے۔اِس تقریب کی نظامت کے فرائض اِس بارتنظیم کے صدر شام طالبؔ نے سر انجام دِئے۔اپنے اِستقبالیہ خُطبے میں آرشؔ دلموترہ نے آئے ہوئے مہمانوں کا سواگت کرتے ہوئے اِس تقریب کو منعقد کرنے کیلئے اپنی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموں کا شُکریہ ادا کِیا ،اِس موقعہ پرصدرِ تنظیم شام طالبؔ نے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کو اُن کے جنم دِن پر مُبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی شخصّیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ادبی کُنج کیلئے اُن کی بے لوث خدمات کا اِظہار بھی کِیا۔ اِن حضرات کے علاوہ دیگر مقرّرین نے بھی اُن کے جنم دِن پر مُبارکباد دی۔ تقریب کے آغاز میں ایک سُر مئی دوَر بھی ہوُا۔ جِس میںسرکردہ گلوکارچمن سگوچؔ کے علاوہ ہرجیت سنگھ اُپلؔ،رجنی انورچن اور دیپک بِہاری نے ہارمونیم کیساتھ اپنی سُریلی آواز کا خوب جادوُ جگایا۔جِن کا طبلے پر ساتھ دینے والے فنکار تھے جنک راج ریہان تھے۔ تقریب میں خصوُصی طور پر ایک کثیر اللسانی مُبارکبادی مُشاعرے کا اِنعقاد بھی ہوُا۔ اپنی نظامت کے دوران شام طالبؔ نے آرشؔ دلموترہ کی شخصیّت کے مختلف پہلوؤں پر مختلف اُردوُ قطعات پیش کئے۔جِن میں سے ایک قطعہ اِس طرح تھا۔ اے میرے ہمدم کوئی اصرار کر، توُ بھی اپنے لب سے کُچھ اِظہار کر عُمر کی اِن سیڑھیوں سے پھر اُتر، ٹوُٹ کر وہ ہم سے پہلا پیار کر۔ آپ کے علاوہ جِن دیگر شعراء نے اپنے مُباربادی کلام کے ساتھ اپنا دیگر کلام بھی پیش کِیا اُن کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں۔ ڈاکٹر بنسی لعل شرما،سنتوش شاہ نادانؔ، ڈاکٹر ہریش کیلاؔ، کے کے شاکرؔ، ہیمراج چنیہنوی، ہرجیت سنگھ اُپلؔ، سرور چوہان حبیٖبؔ، مالک سنگھ وفاؔ سنگدِلؔ، ایم ایس کامراءؔ ، بلوندر سنگھ، فوضیہ نسیم مُغل ضیاؔ، شریمتی نیلم ورماؔ، رام پال ڈوگرہؔ، چمن سگوچؔ، بِشن داس خاکؔ، کے آر سلگوترہ، چرنجیت سنگھ چنّ، ویدؔ اُپّل، ششی ورما، راجؔ کمل، راجیو کُمار ، سنجیو کُمار، آرشؔ دلموترہ ، اور شام طالبؔ۔نشست کا اِختتام نایب صدر سنتوش نادانؔ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہُوا۔