سرکاری بنگلوں ،سرکاری اور جنگلات اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے بھاجپا وزراء اور سابق ارکان اسمبلی کے خلاف کاروائی کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر این پی پی چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں این پی پی کارکنان نے یہاں جموں میںاینٹی کرپشن بیورو دفتر کے باہر زور دار احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری بنگلوں ،سرکاری اور جنگلات اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے بھاجپا وزراء اور سابق ارکان اسمبلی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ رشوت خور سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔وہیں ہرش دیو سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں رشوت خوری کی مثالیں ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری رہائش فراہم کرنے کے سلسلے میں رہنماء خطوط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ بھاجپا کے کئی لیڈران جو حکومت میں کسی بھی پوزیشن پر نہیں ہیں وہ بھی اے کلاس سرکاری رہائش گاہوں پررہ رہے ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں اے سی بی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات کی جائیں اور کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اس موقع پر راجیش پدگوترہ، پرشوتم پریہار، سرندر چوہان و دیگران موجود تھے ۔