نئی دہلی، //پتنجلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دعوی کیا ہے کہ کورونیل دوا سائنسی حقائق کی بنیاد پر کورونا کے علاج کے لئے کارگر ثابت ہوئی ہے یوگا گرو بابا رام دیو نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کورونیل کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوا سائنسی معیارات پر کھری اتری ہے اور نو تحقیقی مقالات دنیا کے بااثر تحقیقی جرائد میں شائع ہوئے ہیں جبکہ 16 پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ "کچھ عرصہ قبل کورونیل کے سائنسی پیرامیٹرز کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے تھے۔ آیور وید کی تحقیق کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن پتنجلی نے اس طرح کے مفروضوں کو مسترد کردیا ہے۔ اب شک وشبہات کے بادل چھنٹ چکے ہیں۔ ”
اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن ، وزیر روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اور پتنجلی کے چیف آچاریہ بال کرشن بھی موجود تھے۔بابا رام دیو نے کہا کہ کورونیل دوا شواہد کی بنیاد پر ایک ٹھوس دوا ہے جسے وزارت آیوش نے کورونا کے علاج کے لئے ایک مددگار کے طور پر قبول کرلیا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اس دوا کو سرٹی فیکیٹ بھی دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے سائنسی طریقہ سے کورونیل پر تحقیق کی ہے۔ اب ہمارے پاس 250 سے زائد تحقیقی مقالے موجود ہیں جن میں صرف کورونا پر 25 ریسرچ کی گئے ہیں۔