بھارت کی پوزیشن مضبوط مستحکم ہونے کے بعد چین کو انخلاء کرنے پر مجبور ہونا پڑا

0
0

فنگر ایریا کوفی الحال بفر زون قرار دیاگیا ،دونوں ممالک گشت نہیں کرینگے :ـایل جی وائی کے جوشی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی ؍؍مشرقی لداخ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط مستحکم ہونے کے باعث چینی لبریشن آرمی کوپیچھے ہٹنے پرمجبور ہوناپڑا لداخ کی صورتحال اگر چہ ابھی بھی تشویش ناک ہے تا ہم بہتری آنے کے امکانات کوخارج نہیں کیاجاسکتاہے فنگر ایریا میں فی الحال دونوں ممالک گشت نہیں کرینگے اور اس سے بفرزون قرار دیاگیاہے ۔لداخ کے ناردھارن کمانڈر لیفٹنن جنرل واء کے جوشی نے نئی دہلی سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے ساتھ انٹرویو کے دوران اس بات کاانکشاف کیاکہ لداخ میں بھارت کی مضبوط مستحکم پوزیشن حاصل کرنے کے بعد چین کومجبورا واپس جاناپڑا ۔انہوں نے کہاکہ مشرقی لداخ کی اونچی پہاڑیوں پر فوج کی تعیناتی نے چینی لبریشن کے حوصلوں کوپپست کردیا جسکے نتیجے میں چینی لبریشن آرمی مشرقی لداخ میں اپنے آپ کوغیر محفوظ تصور کررہی تھی۔ لیفٹننٹ جنرل نے کہاکہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کی افواج اسلحہ گولہ بارد سمیت پیچھے ہٹ رہی ہے اور ہردن انخلاء کی صورتحال کامیٹنگ کے دوران جائزہ لیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے افواج کے مابین علی الصبح پہلے دن کی صورتحال پر گفتگواور جانکاری ایک دوسرے سے حاصل کی جاتی ہے اور پھردوسرے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں ناردھارن کمانڈر نے کہاکہ پیونگ جھیل سے مکمل انخلاء کی امید کی جاسکتی ہے تاہم لداخ میں صورتحال کوبگاڑنے کی بر پور کوشش کی جارہی ہے اور چین سے محتاط رہنا بھار ت کے لئے انتہائی لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بر پور وکوشش کی جارہی ہے کہ بھارت اور چین کے مابین لداخ میں تعطل اور کشیدگی برقرار رہے اور چینی لبریشن آرمی کی جانب سے بھی کوششیں کی جارہی ہے تاہم بھارت نے یہ بات صاف کردی کہ وہ فاسٹ کم فاسٹ گو کے معاہدے پرمن وعن قائم ہے ۔لیفٹنننٹ جنرل نے کہا کہ لداخ کی صورتحال ابھی بھی پوری طرح سے بہتر نہیں ہوئی ہے فنگر چار سے فنگرآٹھ تک دونوں ممالک کی افواج گشت نہیں کرینگی بلکہ اس سے بفر زون قرار دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور چین کے مابین ملٹری سطح پر بات چیت کاسلسلہ جاری رہے گااور جتنے بھی دوسرے معاملات ہیں انہیں پرُ امن طریقے سے حل کرنے کی بر پور کوشش کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے چینی لبریشن آرمی کو واضح پیغام دیا کہ اب وہ انہیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش ناکرے بلکہ اپنے حد میں رہ کراپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے ۔جنرل جوشی نے کہا کہ بھارت کی فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی بر پور صلاحیت رکھتی ہے اور کسی کویہ وہم گمان نہیں ہوناچاہئے کہ بھارت خاموش تماشائی بن کررہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا