اورینٹل اکیڈمی کی آپراجیتا بھسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ وزارت برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس حکومت ہند نے پٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے اشتراک سے ساکشم 2021 ’’گرین اینڈ کلین انرجی‘‘ کے موضوع پر مضمون نویسی ، پینٹنگ اور کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جس میںاورینٹل اکیڈمی کی طالبہ آ پراجیتابھسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی جہاں انہیںٹرافی اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔واضھ رہے ان مقابلہ جات میں 20 اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیاجہاں آٹھویں جماعت کی طالبہ آپراجیتابھسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔وہیں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر آپراجیتا کو سکینہ بانو (سکاؤٹس اینڈ گائیڈز) ، نیلم گپتا (اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز) اور پیٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن کی متعدد معزز شخصیات کی موجودگی میں باہو پلازہ میں ہوٹل زون پارک میں سوسکری بابیلہ رکھال کے ہاتھوںاعزاز سے نوازہ گیا۔دریں اثناء ، اورینٹل اکیڈمی کے پرنسپل وویوک چوہان نے طالبہ کی اس کامیابی کو سراہا اور اس طرح کی عمدہ کارکردگی پرطالبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہآپراجیتابھسن قومی سطح کی تائیکوانڈوکھلاڑی بھی ہیںجنہوں نے کئی مقامات پر نام روشن کروایا ہے۔