این ای پی 2020،ایچ او آئز کا کردار، ڈیجیٹل لرننگ ،آدھار شیلہ ،ایس ایم ڈی سی اور شالہ سدھی پر ہوا تبادلہ خیال
نرندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور؍؍ڈائٹ کد ھ ادھمپور کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول رام نگر میں تین روزہ صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کلونتا زون سے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے ساٹھ ایچ او آئیز نے شرکت کی ۔وہیں اس ورکشاپ کا افتتاح دیوندر ہانڈو (ایچ او ڈی) نے کیا جبکہ مکیش کما ر اور رشپال سنگھ نے بطور کوآرڈینیٹر اور اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر خدمات انجام دیں ۔ اس موقع پر ماسٹر ملکھ راج، ماسٹر سدیش کمار اور اویناش سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جنہوں نے ایس سی ای آر ٹی سے تربیت حاصل کی ہے ۔واضح رہے ورکشاپ میں این ای پی 2020،ایچ او آئز کا کردار، ڈیجیٹل لرننگ ،آدھار شیلہ ،ایس ایم ڈی سی اور شالہ سدھی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔